پاکستان کی فلسطین کیساتھ یکجہتی، اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

پاکستان کی فلسطین کیساتھ یکجہتی، اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ
کیپشن: پاکستان کی فلسطین کیساتھ یکجہتی، اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پاکستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہاریکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منعقدہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔ اور اپنے خطاب میں اسرائیلی جنگی جرائم کو اجاگر کیا۔ 

اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکاہے، 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہیں، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں غزہ تک امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی دہرادیا۔

Watch Live Public News