ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے داعی ہیں، وہ دنیا میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں امن کیلئے کوششوں کا تذکرہ کیا، پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ انتظامیہ کا اہم کردار ہے، صدر ٹرمپ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
نیویارک میں شہباز شریف کی امریکی صدر کے علاوہ دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کی کیا گیا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کی امیر قطر، اردن کے فرمانروا اور انڈونیشیا کے صدر سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ شہباز شریف سے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد بھی ملے تھے، دوطرفہ تعاون کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، لائیو سٹاک کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔