پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کی لائسنسنگ: عالمی ریگولیشن اور سرمایہ کاری کے مواقع متوقع

پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کی لائسنسنگ: عالمی ریگولیشن اور سرمایہ کاری کے مواقع متوقع
کیپشن: پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کی لائسنسنگ: عالمی ریگولیشن اور سرمایہ کاری کے مواقع متوقع

ویب ڈیسک: پاکستان میں عالمی کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع، مستقبل کے لیے اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے عالمی سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواست دینے کی دعوت  دی گئی ہے۔ کرپٹو مارکیٹ میں 40 ملین صارفین، 300 بلین ڈالر کا سالانہ تجارتی حجم، دنیا کی سب سے بڑی غیر منظم مارکیٹس میں شامل  ہے۔ اتھارٹی کے قیام کا مقصد کرپٹو مارکیٹ کی عالمی معیار کے مطابق ریگولیشن اور مالیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ 

پاکستان میں کرپٹو آپریشنز کے لیے درخواست دینے والی کمپنیوں کے لیے عالمی ریگولیٹرز سے لائسنس حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ درخواست دہندگان کےلیئے “Know Your Customers” کےمعیار پر پورا اترنا اور کمپنی کی تفصیلات کی فراہمی اہم ہے۔ اتھارٹی کی حکمت عملی میں غیر قانونی مالیات کی روک تھام اور فِن ٹیک کی ترقی شامل ہے۔ پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں ریگولیشن سے عالمی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔

Watch Live Public News