ویب ڈیسک: نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی بڑی کارروائی ، معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمہ این سی سی آئی اے کی درخواست پر درج کیا گیا۔ رجب بٹ پر جوا اور سٹے بازی ایپس کی تشہیر کا الزام ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق یوٹیوبر نے Binomo، Bet365 سمیت دیگر ایپس پروموٹ کیں۔ عوام کو سرمایہ کاری کے نام پر اکسا کر کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا۔ ملزم کو بار بار طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوا۔ رجب بٹ سٹے بازی والی Binomo کا برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہا۔
ملزم کے خلاف PECA 2016 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ این سی سی آئی نے جوئے کو پرموٹ کرنے پر مزید دو یوٹیوبرز محمد انس علی اور محمد ہریرا پر مقدمہ درج کر دیا ۔ مقدمے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔