ویب ڈیسک: گوگل نے پاکستان میں اپنا جدید " گوگل اے آئی پلس پلان" متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو مصنوعی ذہانت کے طاقتور ٹولز تک بہتر، آسان اور باکفایت رسائی فراہم کرنا ہے۔
اس پلان کے تحت صارفین کو پیداواری، تخلیقی اور تعلیمی سرگرمیوں میں مدد دینے کے لیے کئی جدید فیچرز دیے جا رہے ہیں، جن میں شامل ہیں:
جیمنائی 2.5 پرو تک رسائی، جو گوگل کا اب تک کا سب سے طاقتور AI ماڈل ہے۔
امیج ایڈیٹنگ اور جنریشن کے لیے Nano Banana
ویڈیو جنریشن ماڈل Veo 3 Fast، جو جیمنائی، Whisk اور Flow میں دستیاب
جی میل، ڈاکس، شیٹس اور دیگر سروسز میں AI انضمام
200 جی بی گوگل اسٹوریج
پلان کی سہولیات کو پانچ افراد کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت
گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل منظرنامہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور گوگل اے آئی پلس کے ذریعے ہم چاہتے ہیں کہ ہر پاکستانی ان جدید ٹولز سے فائدہ اٹھا سکے۔ یہ قدم ہمارے اس عزم کا حصہ ہے کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کو سب کے لیے قابل رسائی بنایا جائے۔
گوگل اے آئی پلس پلان آج سے پاکستان میں ماہانہ 1,400 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ نئے سبسکرائبرز کے لیے ابتدائی 6 ماہ تک 50 فیصد رعایت کی پیشکش بھی دی جا رہی ہے۔