پب جی گیم سے متاثر ہو کر والدہ، بھائی،2 بہنوں کو قتل کرنے والے نوجوان کو 100 سال قید کی سزا

پب جی گیم سے متاثر ہو کر والدہ، بھائی،2 بہنوں کو قتل کرنے والے نوجوان کو 100 سال قید کی سزا

(ویب ڈیسک ) عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سو سال قید اور چالیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔

کاہنہ میں پب جی گیم سے متاثر ہو کر  والدہ، بھائی اور 2 بہنوں کو قتل کرنے کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے مجرم علی زین کو 100 سال قید کی سزا سنا دی ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سو سال قید اور چالیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔

ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم علی زین نے   والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا،عمر کی وجہ سے ملزم کو 4 بار عمر قید کی سزا دی جا رہی ہے۔

عدالت میں حبیب الرحمٰن پراسیکیوٹر نے گواہان کو پیش کیا ۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے رات کے دو بجے گیم سے متاثر ہو کر گھر والوں پر فائرنگ کردی تھی ۔

خیال رہے کہ  تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Watch Live Public News