اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دےدیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دےدیا

(ویب ڈیسک )اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر لگنے والے ودہولڈنگ ٹیکس کو زیادتی قرار دیتے ہوئے غیر شرعی قرار دے دیا ۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ختم  ہوگیا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ کونسل نے دیت کے قانون میں پیش کردہ ترمیمی بل سے اتفاق نہیں کیا۔

کونسل نے رائے دی  ہے کہ دیت کی شرعی مقداریں یعنی سونا، چاندی اور اونٹ قانون میں شامل رہیں، جبکہ بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے۔

  کونسل نے رائے دی ہے کہ  جب حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہے تو خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین سے پرہیز کیا جائے۔

شہادت کے لیے رکھے گئے وہ نسخے قرآن کریم، جن پر غلاظت کے اجزا لگے ہوں، شہادت ریکارڈ ہونے کے فوراً بعد پاک کیے جائیں اور اس مقصد کے لیے مناسب قانون سازی کی جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر لگنے والے ودہولڈنگ ٹیکس کو زیادتی قرار دیتے ہوئے غیر شرعی قرار دے دیا۔

کونسل نے رائے دی ہے کہ انسانی دودھ کے ذخیرہ کرنے والے ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم ہو سکتے ہیں، لیکن مفاسد سے بچاؤ کے لیے پہلے لازمی قانون سازی کی جائے اور اس میں کونسل کو شامل کیا جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے 11 ستمبر کے سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔ کونسل نے رائے دی ہے کہ غیر مدخولہ عورت کو طلاق کی صورت میں عدت اور نفقہ لازم قرار دینا قرآن و سنت کے خلاف ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ رائے بھی دی ہے کہ ایک رنگ ٹون تیار کی جائے جس میں شہریوں کو ہدایت دی جائے کہ ماہِ ربیع الاول میں مقدس کلمات و تحریرات والے بینرز، جھنڈوں اور جھنڈیوں کا ادب کریں اور ان کی بے حرمتی سے بچیں۔

Watch Live Public News