وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں  وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت   کی۔ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ  وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

Watch Live Public News