(ویب ڈیسک ) فخر زمان کوسری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بیٹنگ کے دوران فخر زمان کو ہیلمٹ پر گیند لگی تھی جس کے بعد فخر کو طبی امداد دی گئی۔جس کے بعد انہوں نے 19گیندوں پر 17رنز کی اننگز کھیلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان اب بھی میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ہیں لیکنانہوں نے سر میں تکلیف کی ابھی تک کوئی شکایت نہیں کی جس پر انہیں مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان خیریت سے ہیں اور جمعرات کو بنگلا دیش کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے۔