(ویب ڈیسک ) ایشیا کپ کے 16 ویں میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔
ٹی 20 ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت کے خلاف بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا .بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ابھیشک شرما نے 37 گیندوں پر 75 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی ۔شبمن گل 29 اور ہاردیک پانڈیا نے 38 رنز بنائے۔کپتان سوریا کمار یادیو اور تلک ورما کے 5،5رنز جبکہ شیوم دوبے 2 رنز بنا سکے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ریشاد حسین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تنظیم حسن،مستفیض الرحمان اور سیف الدین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
آج کے میچ کی فاتح ٹیم کے لیے فائنل تک رسائی آسان ہو جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو اگلے میچ کی فتح تک انتظار کرنا پڑے گا۔