(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر)نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے سے اختلاف کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، عدالت سے رجوع کرنے کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قراردیا تھا۔ کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو زیادتی کے مترادف قرار دیا تھا۔