گرپتونت سنگھ پنوں کا 2047 تک بھارت کے 9 حصوں میں تقسیم ہونے کا دعویٰ

گرپتونت سنگھ پنوں کا 2047 تک بھارت کے 9 حصوں میں تقسیم ہونے کا دعویٰ
کیپشن: گرپتونت سنگھ پنوں کا 2047 تک بھارت کے 9 حصوں میں تقسیم ہونے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: سکھس فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت 2047 تک 9 مختلف حصوں میں تقسیم ہوجائے گا۔

پنوں نے اقوام متحدہ سے بھارتی پنجاب کو ’مقبوضہ علاقہ‘ قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری خالصتان کے قیام کے لیے ریفرنڈم اور ووٹ کے ذریعے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کے مطابق خالصتان سے متعلق ریفرنڈم کے بعد اقوام متحدہ میں بھارتی پنجاب کے معاملے پر باقاعدہ پٹیشن دائر کی جائے گی۔ انہوں نے عالمی ریفرنڈم کے اگلے مرحلے کا اعلان بھی کیا، جو ان کے مطابق 18 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

پنوں نے امریکا اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے خلاف مبینہ بھارتی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے نکھل گپتا کے امریکی عدالت میں قتل کی سازش سے متعلق جرم قبول کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

انہوں نے بھارت میں سکھوں کے خلاف کارروائیوں اور بیرون ملک سکھ کارکنوں کو نشانہ بنانے کے الزامات بھی عائد کیے، جبکہ پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے بھی بھارت پر الزام لگایا۔

Watch Live Public News