مدھو بالا ہتھنی کی سفاری پارک منتقلی کی تیاریاں شروع

مدھو بالا ہتھنی کی سفاری پارک منتقلی کی تیاریاں شروع

(ویب ڈیسک )  کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی موت کے بعد مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد کراچی چڑیا گھر انتظامیہ نے مدھو بالا ہتھنی کی سفاری پارک منتقلی کی تیاریاں شروع کردیں جو اب آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

چڑيا گھر انتظامیہ کے مطابق مدھو بالا ہتھنی کی کنٹینر میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہے۔ مدھو بالا دن میں 3سے 4بار کنٹینر میں آتی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ مدھو بالا ہتھنی کی منتقلی کے لیے بنایا گیا کنٹینر اس کی سینچیری میں ہی رکھا گیا ہے۔

 https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-25/news-1714046061-3915.mp4

کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے مطابق سفاری پارک میں مدھو بالا کی سینچیری فور پاز کے تعاون سے تیار کی جا رہی ہے۔ اگلے مہینے میں مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں نور جہاں ہتھنی کی کراچی زو میں موت کے بعد مدھو بالا ہتھنی اکیلی رہ گئی تھی۔ فور پاز کے ماہرین اور کے ایم سی انتظامیہ نے نور جہاں کی موت کے بعد مدھو بالا ہتھنی کو سفاری پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سفاری پارک میں ملائکہ اور سونیا ہتھنی پہلے ہی سے موجود ہیں، مدھو بالا کے سفاری پارک منتقل ہونے کے بعد ہتھنیوں کی تعداد 3 ہو جائے گی۔

سفاری پارک انتظامیہ کے مطابق فور پاز تنظیم کے ہائر کردہ آرکٹیکٹ سفاری پارک میں مدھو بالا کی سینچیری تیار کر رہے ہیں۔ 15 سے 20 دن کے اندر سفاری پارک میں مدھو بالا کی سینچیری تیار ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد ہتھنی کو منتقل کردیا جائے گا۔