لاہور: نوکرانی گھر سے8تولےسونا،لاکھوں کے پرائزبانڈ لیکر فرار

لاہور: نوکرانی گھر سے8تولےسونا،لاکھوں کے پرائزبانڈ لیکر فرار
کیپشن: لاہور: نوکرانی گھر سے8تولےسونا،لاکھوں کے پرائزبانڈ لیکر فرار

ویب ڈیسک: گھر کی نوکرانی 2 ساتھیوں سے مل کر گھر کا صفایا کر گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس نے ٹیم کے ہمراہ ککڑ گاؤں کاہنہ سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ خاتون ملزمہ سنٹ میری کالونی میں واقع گھر میں 2 ماہ سے کام کر رہی تھی۔

اےایس پی گلبرگ راجندرمیگوار کے بیان کے مطابق ملزمہ نے اپنے دیگر 2 ساتھیوں سے مل کر واردات کا پلان بنایا۔ چند روز قبل ملزمان گھر سے 8 تولے سونا، 3 لاکھ کے پرائز بانڈ چُرا کر فرار ہوگئے۔ کیمرہ فوٹیج میں 2 ملزمان کو نیلے شاپر میں چور شدہ مال لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

خاتون ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ککڑ گاؤں سے گرفتار کیا۔ خاتون کی نشاندہی پر ساتھی ملزمان کو بھی کاہنہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے 8 تولے سونا، 3 لاکھ کے پرائزبانڈ 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 2 پستول برآمد کرلیے گئے۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ ملزمان کومل بی بی، عثمان، شاہد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News