توشہ خانہ ٹو :عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئےمقرر کرنیکا حکم

توشہ خانہ ٹو :عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئےمقرر کرنیکا حکم
کیپشن: توشہ خانہ ٹو:عمران،بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلدسماعت کیلئےمقررکرنےکاحکم

ویب ڈیسک: توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔

وکیل خالد یوسف چودھری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔

جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دے گا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Watch Live Public News