محکمہ موسمیات کی ملک کے چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: محکمہ موسمیات کی ملک کے چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت اس کے اطراف کے علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع جیسے پشاور، مردان، سوات اور کوہاٹ میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی ہے۔

پنجاب کے اکثر علاقے بھی گرمی اور خشکی کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کا راج رہے گا اور درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے شہروں جیسے کوئٹہ، تربت، خضدار اور چمن میں بھی گرمی اور خشک موسم کی صورتحال برقرار رہے گی۔

ادھر کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے، جو درجہ حرارت میں معمولی کمی کا باعث بنے گی۔

Watch Live Public News