ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ 2025 کے پندرہویں میچ میں آج رات لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے۔ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی قیادت آسٹریلوی اسٹار ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں، جو ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ کراچی کنگز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دو جیت اور دو ہار کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
کراچی کو اپنے پچھلے دونوں میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے اس سے قبل ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔
کراچی کنگز کا اسکواڈ ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سیفرٹ ، لٹن داس ، عباس آفریدی، ایڈم ملنے، حسن علی، جیمز ونس، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، شان مسعود، میر حمزہ، کین ولیمسن، عامر جمال، عرفات منہاس، زاہد محمود، عمیر بن یوسف، فواد علی، ریاض اللہ، مرزا مامون، محمد نبی پر مشتمل ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں سعود شکیل (کپتان)، کوشل مینڈس ، حسیب اللہ خان ، فن ایلن، مارک چیپمین، فہیم اشرف، خواجہ نافع، ابرار احمد، محمد عامر، ریلی روسو، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، عثمان طارق، دانش عزیز، خرم شہزاد، محمد ذیشان، شان ایبٹ، کائل جیمی سن، حسن نواز، شعیب ملک، علی مجید شامل ہیں۔