کالج اسٹوڈنٹ کی شہنازگل کابوسہ لینے کی ویڈیووائرل

کالج اسٹوڈنٹ کی شہنازگل کابوسہ لینے کی ویڈیووائرل
کیپشن: مداح کی شہنازگل کےبوسہ لینے کی ویڈیووائرل

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں، جہاں ایک کالج ایونٹ میں ان کے ساتھ پیش آیا واقعہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی کے ایک تعلیمی ادارے میں ہونے والی تقریب کے دوران ایک پرجوش طالبہ اسٹیج پر آ گئی اور شہناز گل کے گال پر بوسہ دے دیا۔ شہناز نے اس غیر متوقع لمحے کو نہایت محبت اور خلوص سے قبول کیا اور مسکراتے ہوئے طالبہ کا شکریہ ادا کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے رویے کو خوب سراہا۔

شہناز گل نے اس تقریب میں طلبہ کے ساتھ گھل مل کر وقت گزارا اور اپنی دلکش آواز میں "دل دیاں گلاں" گا کر شرکاء کو محظوظ کیا۔ ان کا زرد رنگ کا روایتی لباس اور سادہ انداز دیکھ کر مداح مزید متاثر ہو گئے۔

وائرل ویڈیو میں شہناز کی عاجزی اور محبت بھرا ردعمل دیکھ کر مداحوں نے انہیں "سچے دل کی مالک" اور "حقیقی اسٹار" قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر ان کے اخلاق اور خلوص کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے۔

شہناز گل کا فنی سفر

شہناز گل نے اپنے کیریئر کا آغاز پنجابی شوبز انڈسٹری سے کیا مگر انہیں اصل شہرت بگ باس شو میں شرکت اور سدھارتھ شکلا کے ساتھ ان کی دوستی سے ملی۔

شہناز نے بالی وڈ میں فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے ڈیبیو کیا جس میں ان کے ساتھ سلمان خان، پوجا ہیگڑے، وینکٹیش دگگوبتی اور بھومیکا چاولہ نے اہم کردار ادا کیے۔

شہنازگِل کی آخری فلم’ تھینک یو فار کمنگ‘ تھی جس میں بھومی پیڈنیکر، ڈولی سنگھ، کوشا کپیلا اور شبانی بیدی نے بھی اداکاری کی۔

 یہ فلم 2023 کے 46ویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی تاہم اداکارہ شہنازگِل نے ابھی تک اپنا اگلا بالی ووڈ پروجیکٹ باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا۔

Watch Live Public News