پہلگام فالس فلیگ کاپردہ چاک کرنے پرمسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار

پہلگام فالس فلیگ کاپردہ چاک کرنے پرمسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار
کیپشن: پہلگام فالس فلیگ کاپردہ چاک کرنے پرمسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کے مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی حکومت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے مزید پردہ اٹھنا شروع ہوگئے، مودی سرکار نے پہلگام واقعے کی سچائی بیان کرنے پر مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے ) کو گرفتار کرلیا۔

 ذرائع نے بتایا کہ آسام پولیس نے ایم ایل اے امین الاسلام کو پہلگام واقعے پر سچ بولنے پر گرفتار کیا۔

امین الاسلام کے بیان کے مطابق پہلگام حملہ بھارتی حکومت کی سازش ہے۔

 امین الاسلام کا تعلق آسام کی سیاسی جماعت آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ سے ہے، آسام پولیس اور مودی سرکار سے امین الاسلام کا سچ برداشت نہ ہوا۔

سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے اب حقائق سامنے آنے لگے ہیں، مودی سرکار نے ہمیشہ کی طرح مسلمانوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے، آسام کے ایم ایل اے کا سچ بولنا آغاز ہے، مزید لوگ مودی کے جھوٹ کا پردہ چاک کرینگے۔

Watch Live Public News