ویب ڈیسک: دنیا بھر میں معروف برازیلی نجومی آتھوس سالومے نے برطانوی شاہی خاندان سے متعلق ایک نئی پیشگوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 2026 کے آغاز میں خاندان کے ایک اہم فرد کی صحت سے متعلق ایک بڑا واقعہ پیش آئے گا، جس کے شاہی خاندان پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
دی اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آتھوس سالومے، جنہیں ’اس صدی کا نوٹرے ڈیم‘ بھی کہا جاتا ہے۔ وہ اس سے قبل ملکہ الزبتھ دوم کی وفات، کورونا وائرس اور کئی دیگر عالمی نوعیت کے واقعات کی درست پیشگوئیاں کر چکے ہیں۔
اپنی حالیہ پیشگوئی میں سالومے نے کہا ہے کہ 2025 کے اختتام سے لے کر 2026 کے اوائل تک، برطانوی شاہی خاندان ایک بڑی آزمائش کا سامنا کرے گا، جو ایک مرکزی رکن کی صحت سے جڑا ہوگا۔ اس واقعے کے نتیجے میں بادشاہ چارلس اور شہزادی یوجینی کے درمیان جاری اختلافات ختم ہونے کے امکانات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
نجومی کا کہنا ہے کہ اسی عرصے میں شہزادہ ہیری کی برطانیہ واپسی ممکن ہے، تاہم شہزادہ ولیم کے ساتھ ان کے تعلقات میں بہتری کی کوئی فوری امید نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ خاندان میں مکمل مفاہمت ایک طویل عمل ہوگا، جو ممکنہ طور پر نئی نسل کے ذریعے ممکن ہو سکتا ہے، جب شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے بچے، آرچی اور للی بیٹ کے ساتھ تعلقات استوار کریں گے۔
میگھن مارکل سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے سالومے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نیٹ فلکس سیریز اور لائف اسٹائل برانڈ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کے مطابق 2025 کے آخر میں، میگھن کی سابقہ ٹیم یا قریبی افراد کی جانب سے ایسے انکشافات سامنے آئیں گے جو ان کی ساکھ کو متاثر کریں گے اور ممکنہ طور پر وہ وقتی طور پر پس منظر میں چلی جائیں گی۔
تاہم، 2026 میں میگھن دوبارہ منظر عام پر آئیں گی اور خواتین کی تعلیم اور ذہنی صحت جیسے سماجی موضوعات پر کام کرتی نظر آئیں گی۔
آتھوس سالومے کی یہ پیشگوئیاں نہ صرف شاہی خاندان کے مستقبل سے متعلق کئی نئے سوالات کو جنم دیتی ہیں بلکہ آنے والے برسوں میں ان کے ممکنہ اثرات بھی نمایاں ہو سکتے ہیں۔