غزہ کے قاتل اور گجرات کے قاتل کا گٹھ جوڑ بے نقاب

غزہ کے قاتل اور گجرات کے قاتل کا گٹھ جوڑ بے نقاب

(ویب ڈیسک ) ذرائع  کے مطابق فلسطین کے  نہتےمسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے بعد اسرائیل کا مودی سرکار کے ساتھ مذموم گٹھ جوڑ منظر عام پر آ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پہلگام حملے کے پسِ پردہ ایجنڈہ واضح طور پر بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا ، مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں ۔

 ذرائع کے مطابق  اسرائیلی اہلکار تکنیکی سازوسامان سے لیس ہیں،  اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر میں آمد انتہائی تشویش ناک ہے ،  اسرائیلی اہلکاروں کی مقبوضہ کشمیر میں آمد، پاکستان کے خلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری ہے۔

ذرائع کا  کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار پہلے ہی اسرائیلی طرز کی پا لیسی اختیار کرتے ہوئے کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، اسرائیل اور مودی کا گٹھ جوڑ  عالمی سلامتی کے لئے  بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

Watch Live Public News