ارشد ندیم کو این سی کلاسیک میں خود مدعو کرنیوالے نیرج چوپڑا کا یوٹرن

ارشد ندیم کو این سی کلاسیک میں خود مدعو کرنیوالے نیرج چوپڑا کا یوٹرن

ویب ڈیسک: پہلگام حملے کے بعد تنقید سے بچنے کیلئے بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور   نیرج چوپڑا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہی بھول گئے، یوٹرن لیتے ہوئے پاکستانی ہیرو  جیولین تھرورز ارشد ندیم کے بارے اہم بیان دے دیا۔

پہلگام واقعہ کے بعد نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو دعوت دینے کی وضاحت کرنے لگے، نیرج چوپڑا نے ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے   پہلگام واقعہ کی  مذمت کی اور اسے تکلیف دہ قرار دیا۔

  نیرج چوپڑا نے کہا کہ ارشد ندیم کو ایونٹ کی دعوت پہلگام کے واقعے  سے بہت پہلے دی گئی تھی، میں اپنے الفاظ پر قائم رہنے والا شخص ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کچھ غلط ہو تو خاموش رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو دعوت دینے کے فیصلے پر بہت کچھ کہا جا رہا ہے، تاہم ارشد ندیم کو دعوت ایک ایتھلیٹ کی دوسرے ایتھلیٹ کو دعوت تھی ،یہ دعوت نامہ اس سے بڑھ کر کچھ نہیں تھا۔

نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ این سی کلاسیک کیلئے  بہترین جیولین تھرورز کو مدعو کرنا تھا، تمام ایتھلیٹس کو دعوت نامے پیر کو حملے سے2  روز قبل بھیجے گیے، 48گھنٹوں میں جو کچھ ہوا اس کے بعد ارشد ندیم کی این سی کلاسیک میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملک اور اس کا مفاد سب سے پہلے ہے، میری ہمدردیاں ان سب کے ساتھ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا۔

یاد رہے کہ نیرج چوپڑا کلاسیک 22 مئی سے بنگلورو میں شیڈولڈ ہے اور ارشد ندیم پہلے ہی ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا شیڈول طے کرچکے ہیں، ارشدندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی وجہ سے بھارت جانے سے معذرت کی تھی۔

Watch Live Public News