لاہور؛ کار ڈرائیور نے8 سالہ بچے کو روند ڈالا

لاہور؛ کار ڈرائیور نے8 سالہ بچے کو روند ڈالا

ویب ڈیسک: لاہور رنگ روڈ پر 8 سالہ بچے کو گاڑی سے روند کر فرار ہونے والا ڈرائیور گرفتار، سب انسپکٹر خرم جٹھول چوکی جا رہا تھا، رستے میں ملزم کو فرار ہوتے دیکھا تو پیچھا کیا۔

 ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ملزم رنگ روڈ پر لاپرواہی سے 8 سالہ بچے کو ہٹ کر کےفرار ہورہا تھا،انچارج چوکی میو ہسپتال خرم جٹھول نے گاڑی کا پیچھا کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

 ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ گاڑی کی ٹکر سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا،ملزم شفقت کی تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی معصوم بچے کی جان لے گئی،ملزم کے خلاف مقدمہ مقدمہ درج، قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔ 

Watch Live Public News