جنت نظیر وادی سے پاکستانی عسکری قیادت کے نام محبت بھرا پیغام

جنت نظیر وادی سے پاکستانی عسکری قیادت کے نام محبت بھرا پیغام
کیپشن: جنت نظیر وادی سے پاکستانی عسکری قیادت کے نام محبت بھرا پیغام

ویب ڈیسک: معرکہ حق کےایک سال بعد جنت نظیر وادی سے پاکستانی عسکری قیادت کیلئےمحبت بھراپیغام آگیا۔ جنت نظیر وادی کے عوام نے پہلگام فالس فلیگ سے متعلق مودی سرکار کاگمراہ کن بیانیہ واضح طورپرمسترد کردیا۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی جائے وقوعہ سےویڈیو پیغام میں نوجوان نے کہا کہ اس جگہ(پہلگام) سے ایک سال قبل مودی کی ذلت کاآغاز ہوا تھا۔ پہلگام وہی جگہ ہے جہاں سے بھارت  کا غرور خاک میں ملا۔

پہلگام فالس فلیگ کےبعد سینکڑوں شہریوں کو گرفتار اورکئی کوجعلی ان کاؤنٹرز میں شہید کیا گیا۔ آج کے دن ہم پاکستانی فوج اور اس کی قیادت  کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پاکستانی عسکری قیادت نے جس طرح بھارت کو جواب دیا، پوری دنیا اس کی  گواہ ہے۔  ایک سال گزرنے کے بعد بھی گودی میڈیا تباہ شدہ رافیل طیاروں اور فوجی ہیڈکوارٹرز  کو یاد کرکے رو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق پہلگام سے نوجوان نے پاکستانی عسکری قیادت کےلیے والہانہ پیغام دیکر گمراہ کن بھارتی بیانیہ کو یکسرمسترد کردیا۔ پہلگام فالس فلیگ کوایک سال گزرنے کے باوجود مودی حکومت پاکستان پرعائدجھوٹے الزامات  کو ثابت کرنے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی۔

Watch Live Public News