ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ پر بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا پاکستان کی مؤثر ابلاغی حکمتِ عملی کے باعث زمین بوس ہوگیا۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کی اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے باعث بھارتی ڈس انفارمیشن کیمپین مکمل طورپر غیر مؤثر بنا دیا۔
پاکستان کی مؤثر ابلاغی حکمتِ عملی نے بھارتی سازش اور جھوٹ کو نہ صرف حقائق اور شواہد سے بے نقاب کیا بلکہ اسے مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔ پاکستان نے نہایت مؤثر طریقے سے لمحہ بہ لمحہ عوام اور اقوام عالم کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ رکھا۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ بیانیے کی جنگ میں سچ غالب آیا اور بھارت کا گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب ہوا۔
شواہد سے واضح ہےکہ ہرفالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا فرسودہ سکرپٹ کے مطابق پاکستان مخالف مہم تیزکر دیتاہے۔ پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے مطالبے سے بھارتی مؤقف اور عزائم کو شدید نقصان پہنچا۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھی حقائق پر مبنی پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا۔
عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان کے بیانیے کی کامیابی کی بنیاد حقائق اور سچائی پر مبنی مؤقف تھا۔ بھارت کوابلاغی محاذپر ناکامی کا سامنا کرناپڑا، کیونکہ سچ کے مقابل گمراہ کن بیانیہ کبھی پائیدار ثابت نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کی ابلاغی حکمتِ عملی ایک جامع کیس اسٹڈی کے طور پر سامنے آئی، جو ہر لحاظ سےقابلِ مطالعہ اور قابلِ تقلید ہے۔