ویب ڈیسک: پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونا مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے ہو گئی۔ اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 971 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے ہو گئی۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر بڑھ کر 4,708 ڈالر ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2,900 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی، تاہم آج دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔