وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لائیواسٹاک شعبے کی ترقی کیلئے بڑا اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لائیواسٹاک شعبے کی ترقی کیلئے بڑا اقدام
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لائیواسٹاک شعبے کی ترقی کیلئے بڑا اقدام

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں سے پنجاب لائیواسٹاک شعبے میں بڑی پیش رفت کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جس کے تحت 10 لاکھ جانور برآمد کیے جائیں گے۔

 اس مقصد کے لیے چین کی ‘گلوبل میٹ کمپنی’ سمیت 7 اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت پنجاب میں بوائلر یونٹ قائم کیا جائے گا، جہاں بڑے پیمانے پر گوشت برآمد کے لیے تیار کیا جائے گا۔ ایکسپورٹ کے لیے 3 لاکھ بھینس، گائے اور 3 لاکھ مینڈھے فیڈ کیے جائیں گے جبکہ مجموعی طور پر 20 لاکھ جانوروں کی ٹیگنگ مکمل کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے ہر تحصیل میں جدید وٹرنری اسپتال قائم کرنے، موبائل وٹرنری ڈسپنسریاں فعال کرنے اور دیہی خواتین کو مفت مویشی فراہم کرنے کے اقدامات کی ہدایات بھی دی ہیں۔ حکومت پنجاب لائیواسٹاک مشینری کی خریداری پر 60 فیصد تک سبسڈی فراہم کرے گی، جس سے پنجاب میں پہلی بار لائیواسٹاک فارمنگ سیکٹر کی میکانائزیشن ممکن ہو گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں لائیواسٹاک شعبے کو نظر انداز کیا گیا، جو ایک قومی نقصان تھا، لیکن اب اس شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News