ویب ڈیسک: مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بس ایران سے پنجاب جا رہی تھی کہ مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 سے زائد زخمی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق پنجاب کے علاقے لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، پولیس اور لیویز سمیت دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بس حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے، حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں دو روز قبل ایران سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لائی گئی تھیں۔