پی سی بی کی بڑی شخصیت نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

پی سی بی کی بڑی شخصیت نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: Pak vs Bangladesh
سورس: web desk

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ  میں بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، کرکٹ شائقین بھی قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر نالاں ہیں جبکہ سابق کرکٹرز اور سیاستدان بھی ٹیم کی ہار پر تنقید کررہے ہیں، اب وقار یونس نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ، وقار یونس بحیثیت کرکٹ افیئرنس کے معاملات اب نہیں دیکھیں گے،یہ عہدہ ملنے کے بعد وقار یونس اپنے آفس کے معاملات اس انداز سے ڈیل نہیں کر رہے تھے۔ 

کرکٹ افیئرنس کا یہ عہدہ جلد کسی اور کھلاڑی کو دیا جائے گا،ڈومیسٹک سیزن میں وقار یونس بحیثیت مینٹور کردار   ادا کریں گے، انہوں نے یہ فیصلہ بنگلہ دیش سے   شکست کے بعد نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

Watch Live Public News