بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے
کیپشن: Kuldeep Yadav
سورس: web desk

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے جو فروری مارچ 2025 میں پاکستان کے تین شہروں میں شیڈول ہے،بھارتی ٹیم کی پاکستان آنے کا معاملہ فی الحال یقینی نہیں ہے لیکن بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔

آسٹریلیا میں گفتگو کرتے ہوئے کلدیپ کا کہنا تھاکہ ہم کرکٹرہیں جہاں بھیجا جائے گا، کرکٹ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کبھی پاکستان نہیں گیا اس لیے پرجوش ہوں گا، پاکستانی اچھے ہیں جب بھی موقع ملےگا وہاں جا کرکھیلیں گے۔

Watch Live Public News