سکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن،5 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے

سکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن،5 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے
کیپشن: سکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن،5 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے

ویب ڈیسک: اپردیر کے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی اور آرآر ایف کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے۔

ڈی پی او اپردیر سید محمد بلال کے مطابق تحصیل دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ ہاتن درہ میں دہشتگردوں کے خلاف بھر پور آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن میں سے چار دہشتگردوں کی لاشیں برآمد کر لیں گئیں ہیں۔ آپریشن میں علاقے سلام کوٹ کا ایک سویلین شہید جبکہ 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ شہید یار محمد کی نماز جنازہ رات گئے پولیس لائن میں ادا کی گئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے 14 اگست کی رات پناہ کوٹ دیر میں پولیس وین پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں تین پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

Watch Live Public News