بالی ووڈ اداکارگووندا کی اہلیہ سے طلاق،بیٹی کا ردعمل آگیا

بالی ووڈ اداکارگووندا کی اہلیہ سے طلاق،بیٹی کا ردعمل آگیا
کیپشن: بالی ووڈ اداکارگووندا کی اہلیہ سے طلاق،بیٹی کا ردعمل آگیا

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی علیحدگی کی خبروں پر اداکار کی بیٹی ٹینا آہوجا نے ردعمل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں یہ افواہیں تیزی سے گردش کر رہی تھیں کہ دونوں کے درمیان طلاق کا معاملہ عدالت تک پہنچ چکا ہے۔ ان خبروں نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا اور سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہوگئی کہ آیا یہ صرف افواہیں ہیں یا حقیقت میں ایسا کچھ ہونے جا رہا ہے۔

تاہم، گووندا اور سنیتا کی بیٹی ٹینا نے ان تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف بے بنیاد افواہیں ہیں اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتیں۔ ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹینا آہوجا نے مداحوں کی حمایت اور محبت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ایسی باتوں پر توجہ نہیں دیتیں کیونکہ یہ محض افواہیں ہیں۔

ٹینا سے جب پوچھا گیا کہ بار بار والدین کی طلاق سے متعلق خبریں سامنے آنے پر وہ کیسا محسوس کرتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ منفی خبروں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ مزید برآں، والدین کے ردعمل کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹینا نے بتایا کہ گووندا اس وقت ملک سے باہر ہیں، اس لیے وہ ان افواہوں پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں ایک خوبصورت خاندان ملا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے میڈیا، مداحوں اور چاہنے والوں کی محبت اور تشویش پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سوشل میڈیا پر متعدد بار اس جوڑی کی علیحدگی سے متعلق خبریں سامنے آ چکی ہیں، لیکن ہر بار ان خبروں کی تردید ہی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News