نادرا فیس کی ادائیگی اب نہایت آسان

نادرا فیس کی ادائیگی اب نہایت آسان

(ویب ڈیسک ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا) فیس کی ادائیگی اب نہایت آسان  ہوگئی۔

نادرا کے مطابق  اگر  آپ نے اپنی درخواست نادرا دفتر میں جمع کرائی ہے یا  آن لائن  پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر تو  اب آپ اپنی فیس آسان، تیز اور محفوظ طریقے سے آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔

نادرا کے مطابق آن لائن ادائیگی اب راست کے ذریعے بھی کرائی جا سکتی ہے۔ ایزی پیسہ، جیز کیش اور ای سہولت پر یہ سہولت پہلے سے موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ نادرا ملک بھر میں شناختی کارڈ، ب فارم، برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹس، اور فیملی رجسٹریشن جیسے اہم دستاویزات جاری کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔

Watch Live Public News