اب عوام کو گھروں سے کچرا اٹھانے کا بل ادا کرنا ہوگا

اب عوام کو گھروں سے کچرا اٹھانے کا بل ادا کرنا ہوگا
کیپشن: اب عوام کو گھروں سے کچرا اٹھانے کا بل ادا کرنا ہوگا

ویب ڈیسک: عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی۔ اب گھروں کا کچرا اٹھانے کا بھی بل آئے گا۔جو کہ 5 تا 40 مرلہ عمارت کے حساب سے 300 سے 5000 روپے تک ہوسکتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( ایل ڈبلیو ایم سی) نے بتایا ہے کہ پوش علاقوں اور کمرشل مارکیٹوں سے فی مرلہ کے حساب سے بل وصول کیے جائیں گے۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر 9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار صفائی بل بھیجے جائیں گے۔ یہ بل ریونیو اور آپریشنل فیلڈ سپروائزر کے ذریعے شہریوں کو بھیجے جائیں گے۔ 

ترجمان کےمطابق شہر میں 5 تا 40 مرلہ عمارت کو 300 سے 5000 روپےکا بل ملےگا،دیہات میں اس رقبے کی عمارت کا بل 200 سے 400 روپے ہو گا،شہری بینک اور آن لائن کیش اپلیکیشنز سے بل ادا کر سکیں گے، سینی ٹیشن بل پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد لاگو کیے گئے۔

Watch Live Public News