ویب ڈیسک: سلمان اکرم راجہ کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عہدے سے علیحدگی کے فیصلے سے ٹویٹ سامنے آگیا ۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے عہدے سے علیحدگی کی گزارش کروں گا، پارٹی کے لئے وکالتی خدمات بلامعاوضہ جاری رکھوں گا۔
ایکس پر اپنے پیغام میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ’’ میں کوئی روایتی سیاست دان نہیں، نہ جاگیردار نہ مل اونر، تاہم میرا مختصر خاندان میرے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم نے پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر قسم کے رقیق حملوں کو سہا ہے۔ کوئی ملال نہیں۔ اپنی بھرپور وکالت کو پس پشت ڈال کر معاشی بے یقینی کو بخوشی قبول کیا۔
ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ آج ایک ایسا واقعہ ہوا ہے جو اب مجھ سے دو ٹوک فیصلے کا تقاضا کرتا ہے۔ میری زندگی کھلی کتاب ہے۔ میرا کوئی عمل کسی اصول سے متصادم نہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید لکھا کہ ’’ فکری و معاشی دیانت پر سمجھوتہ مجھے قبول نہیں۔ کل میں خان صاحب سے گزارش کر کے عہدے سے علیحدہ ہو جاؤں گا۔ میری وکالتی خدمات بلا معاوضہ حاضر رہیں گی۔‘‘
