14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی زیادتی کا الزام ، اسٹیج اداکارہ گرفتار

14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی زیادتی کا الزام ، اسٹیج اداکارہ گرفتار

(ویب ڈیسک )14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی ذیادتی کے الزام میں   اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق  گھریلو ملازمہ سے ذیادتی کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ہوا ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ثمر رانا کے گھر چودہ سالہ لڑکی کو پانچ افراد نے مبینہ ذیادتی کا نشانہ بنایا ۔ نامعلوم ملزمان لڑکی سے مبینہ ذیادتی کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔

پولیس کے مطابق  ثمر رانا پر ملازمہ پر تشدد کرنے اور خوفزدہ کرنے کا الزام ہے ۔واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔

Watch Live Public News