پاکستان بیت المال میں اربوں کی بے ضابطگیاں ، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

پاکستان بیت المال میں اربوں کی بے ضابطگیاں ، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان بیت المال میں اربوں کی بے ضابطگیاں کا آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق  1 ارب 37 کروڑ کے فنڈز مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر منتقل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق  مالی سال 24-2023 میں بیت المال پشاور، گلگت اور اسلام آباد انتظامیہ نے اربوں کے فنڈز منتقل کئے، تینوں ریجنل آفسز نے 1 ارب 37 کروڑ روپے کے فنڈز فنانس ڈویژن کی اجازت کے بغیر جاری کئے۔

 آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   پاکستان بیت المال پشاور نے 71 کروڑ 60 لاکھ، بیت المال گلگت نے 17 کروڑ 57 لاکھ، ملتان آفس نے 48 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے۔ فنڈز کی ادائیگی قومی بینک کے ذیلی اکاؤنٹس کے ذریعے کمرشل بینکوں میں کی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق   فنڈز لیپس ہونے سے بچانے کے لئے کی جانے والی ٹرانزیکشنز غیر مجاز اور غیر قانونی تھیں،تینوں  ریجنل دفاتر نے ضروری اخراجات اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ٹرانزیکشن کی توجیح پیش کی۔

Watch Live Public News