(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکارہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا ممبئی میں عالیشان گھر تیار ہوگیا ہے جس میں مالیت جارن پر آپ دنگ رہ جائیں گے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے ممبئی کے پوش علاقے میں ایک عالیشان گھر بنایا ہے ۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرشناراج بینگلو کی 6 منزلیں ہیں جبکہ اس گھر کی تعمیر مکمل ہونے میں 5 سال لگے ہیں ۔ جس کے تعمیر کی نگرانی خود رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر اور عالیہ بہت جلد اپنے نئے گھر میں شفٹ ہو جائیں گے۔ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور بھی کرائے کا گھر چھوڑ کر بیٹے اور بہو کے ساتھ اسی گھر میں رہیں گی۔
میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے نئے گھر کی مالیت 250 کروڑ بھارتی روپے ہے جو کے کسی بھی بالی وڈ شخصیت کا سب سے مہنگا گھر ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کا عالیشان گھر منت میں 6 منزلہ ہے جبکہ اس کی مالیت 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔