(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو طبعیت ناساز ہونے پر سکھر کے این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسپتال جا کر خورشید شاہ کی عیادت کی۔
پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے تاہم خورشید شاہ کو 24 گھنٹے کیلئے نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی پی رہنما خورشید شاہ کو آج صبح طبعیت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔