ویب ڈیسک: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے اور یہ ایک روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔