فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران، عالمی میڈیا میں پاکستان کے سفارتی کردار کی پذیرائی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران، عالمی میڈیا میں پاکستان کے سفارتی کردار کی پذیرائی
کیپشن: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران، عالمی میڈیا میں پاکستان کے سفارتی کردار کی پذیرائی

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ایران کو عالمی ذرائع ابلاغ میں نمایاں کوریج مل رہی ہے۔ رائٹرز اور بلومبرگ نے دورے کو امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی تعطل ختم کرنے کی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی طور پر متحرک ہے، جس کے باعث خطے میں امن کے قیام اور فریقین کے درمیان بات چیت آگے بڑھانے میں پاکستان کا کردار نمایاں ہوگیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق پاکستان ایک بار پھر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور تنازع کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران سے قبل امریکی صدر اور دیگر اعلیٰ امریکی حکام سے بھی ان کی بات چیت ہوئی تھی، جسے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔

Watch Live Public News