ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو نئے صوبوں کے معاملے پر بیانات اور تبصروں سے فی الحال گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو کہا ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق کوئی بیان دینے کے بجائے پارٹی کی حتمی پالیسی کا انتظار کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نئے صوبوں کے معاملے پر اپنی پالیسی خود واضح کرے گی اور اس حوالے سے باضابطہ اعلان پارٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حتمی پالیسی سامنے آنے تک اس معاملے پر کسی قسم کی بیان بازی سے گریز کریں۔