’میرا ٹائم بھی اب آنیوالا ہے‘شاداب نے شادی کا عندیہ دیدیا

’میرا ٹائم بھی اب آنیوالا ہے‘شاداب نے شادی کا عندیہ دیدیا
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے نکاح پر انہیں ہنستا مسکراتا دیکھ کر کرکٹر شاداب خان بھی شادی کیلئے پرجوش ہیں ۔ گذشتہ روز فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ان کا نکاح ہوا تھا ، جس میں ان کے دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی ، حارث رؤف کے نکاح کی تقریب میں پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ، سابق کپتان شاہد آفریدی، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی ، ، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا بھی شریک ہوئے تھے ۔ فاسٹ بولر کو ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے نکاح کی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب انہیں قومی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کی جانب سے بھی دلچسپ انداز میں مبارکباد دی گئی ہے ۔ ٹوئٹر پر حارث کے نکاح کی ایک ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب کا کہنا تھا کہ ’ اتنا چکمنا اور اتنی خوشی، لگتا ہے میرا ٹائم بھی اب آنے والا ہے‘۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔