بلاول کا اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان

بلاول کا اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اقتدار میں آنے کے بعد 300 ارب روپے عوام پر لگانے کا اعلان کر دیا۔ نوابشاہ کے بختاور گرلز کیڈٹ کالج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فرٹیلائزر، توانائی اور دیگر سیکٹرز کو دی جانے والی 1500 ارب روپے کی سبسڈی مزدوروں اور کسانوں کو براہ راست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سولر اور ونڈ پاور منصوبے لگاکر اپنی بجلی خود پیدا کریں گے، واپڈا اور کے الیکٹرک کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا آئندہ آنے والی حکومت کو وعدہ کرنا ہوگا کہ 5 سال کے اندر تنخواہیں دگنی کرے گی، پرانے سیاستدان پاکستان کا ماضی ہیں، آپ مستقبل ہیں، ہم مل کر محنت کریں گے اور ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا اقتدار میں آکر کسان، مزدور اور نوجوان کارڈ اور غریبوں کو 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔