"چوری کرنےوالی میں ہی تھی"،پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نےاعتراف کرلیا

کیپشن: "چوری کرنےوالی میں ہی تھی"،پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نےاعتراف کرلیا

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف ماڈل اداکارہ سائرہ یوسف نے چوری کی ویڈیو وائرل ہوجانے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اعتراف کرتی ہوں کہ ( چوری کرنے والی) میں ہی تھی کیوں کہ مجھ سے صبر نہیں ہوا،چاہے مجھے کوئی بھی الزام دیں لیکن سب سے کریمی ملک چاکلیٹ کیلئے میں مجرم ہوں‘۔

 تفصیلا ت کے مطابق  البتہ اب سائرہ یوسف کاایک ویڈیو بیان جاری ہوا ہے جس میں نہ صرف پاکستانی اداکارہ نےاس چوری کا ’’اعتراف‘‘  کرلیا بلکہ اس کی وجہ بھی بتادی۔

ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ ’میں اعتراف کرتی ہوں کہ ( چوری کرنے والی) میں ہی تھی کیوں کہ مجھ سے صبر نہیں ہوا اور مجھے یقین ہے آپ سے بھی نہیں ہوگا، چاہے مجھے کوئی بھی الزام دیں لیکن سب سے کریمی ملک چاکلیٹ کیلئے میں مجرم ہوں‘۔

گزشتہ روزسائرہ یوسف کی ایک سپر سٹور میں داخل ہو کر مبینہ   چوری کرنے کی انوکھی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچادی تھی۔

Watch Live Public News