سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13 خوارج ہلاک
کیپشن: جنوبی وزیرستان: انٹیلی جنس آپریشن میں 13 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک:سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک ہوئے، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

صدر آصف علی زرداری 
صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے  صدر نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
 صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے  کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف 
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغا میں 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے،ملک سے فتنہ الخوارج اور دہشتگردی کی مکمل سد باب تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ نے جنوبی وزیرستان میں 13 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دلیرانہ کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتاہوں،ہمیں متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کا صفایا کرنا ہے،وطن سے محبت میں جان نچھاور کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے،وطن کی خاطر شہادت دینے والوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی،وطن دشمنوں کو ان کے حقیقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Watch Live Public News