چاہت فتح علی خان کابولڈ ماڈلز کےساتھ ’بدو بدی 2‘ ریلیز

چاہت فتح علی خان کابولڈ ماڈلز کےساتھ ’بدو بدی 2‘ ریلیز
کیپشن: چاہت فتح علی خان کابولڈ ماڈلز کےساتھ ’بدو بدی 2‘ ریلیز

ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار چاہت فتح علی خان نے نئی بولڈ ماڈلز کے ساتھ ’بدو بدی 2ریلیز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار چاہت فتح علی خان کےنئے گانے " بدوبدی 2"کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔گانے کی ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کو بولڈ ماڈلز کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے اپنے مداحوں کے لیے نئے ماڈلز کے ساتھ اپنا نیا گانا ’بدو بدی 2ریلیز کر دیا ہے۔

شوقین گلوکار کے اس نئے گانے کے بول پرانے گانے سے مختلف ہیں،اس بار انہوں نے بھارتی نژاد برطانوی گلوکار و پاپ سینسیشن جونی زی عرف تاز کا 90 کی دہائی کا مشہور گانا ’نچاں گے ساری رات سونیا وے‘ کے بول پر بدو بدی کا تڑکا لگایا ہے۔

Watch Live Public News