بھارت: یونیورسٹی کے کیمپس میں طالبہ سے زیادتی ،مقدمہ درج

بھارت: یونیورسٹی کے کیمپس میں طالبہ سے زیادتی ،مقدمہ درج

(ویب ڈیسک ) بھارت کی انجنئیرنگ یونیورسٹی کےکیمپس میں طالبہ سے زیادتی ، ساتھی کو مار پیٹ کر بھگا دیا، مقدمہ درج ، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی پر کام شروع کردیا ۔

 رپورٹ کے مطابق  چنئی کی معروف انا یونیورسٹی کے کیمپس  میں  انجینئرنگ کے  چوتھے سال کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔ 

  طالبہ  کیمپس میں اپنے دوست کے ساتھ ایک  گراؤنڈ میں بیٹھی تھی۔ کہ اچانک  دوافراد نے اس کے دوست لڑکے  پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد وہ اسے گھسیٹ کر جھاڑیوں میں لے گئے اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا ۔

 لڑکا  بھی انا یونیورسٹی  میں انجنئیرنگ کے دوسرے سال کا طالب علم ہے۔ پولیس کیمپس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ حملہ آور باہر کے لوگ تھے یا طالب علم۔

زندہ بچ جانے والا انجینئرنگ کے دوسرے سال کا طالب علم ہے جو ہاسٹل میں  رہائش پذیر ہے۔ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق، وہ چوتھے سال کی طالبہ، ایک دوست کے ساتھ چہل قدمی کرنے گئی تھی۔

چنئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر ایڈاپڈی کے پلانی سوامی نے اس واقعہ کو شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن پر بھی تنقید کی ۔

Watch Live Public News