پی ٹی اے نے وی پی این سروس پروائیڈرز کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا

پی ٹی اے نے وی پی این سروس پروائیڈرز کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے وی پی این سروس پروائیڈرز کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز کی فراہمی کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے۔ کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز کے ذریعے وی پی این سروس پروائیڈرز رجسٹرڈ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق  لائسنس کے ذریعے وی پی این سروس پروائیڈرز مقامی طور پر رجسٹرڈ کیا جاسکے گا، وی پی این سروس پروائیڈرز کی ماننٹرنگ اور ریگولیشن کی جاسکے گی۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ   وی پی این سروس پروائیڈرز پاکستان میں ڈیٹا سینٹرز بنانے کے پابند ہونگے،   پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا، بروزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار ہوگا۔

حکومت 1 لاکھ روپے سے 3 لاکھ روپے لائسنس کی مد میں وصول کرسکے گی، وی پی این سروس پروائیڈرز مقامی ڈیٹا پروٹیکش قوانین پر عملدرآمد کے پابند ہونگے۔ پی ٹی اے سائبر حملوں کو نشاندہی اور اسے بہتر طریقے سے ٹریک کرسکے گا۔

خیال رہے کہ وی پی این سروس پروائیڈرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا گیا، پاکستان سافٹ وئیر ہاوسز ایسوسی ایشن نے سروس پروائیڈرز کی رجسٹریشن کی درخواست کی تھی۔

Watch Live Public News