جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستان کا پلیئنگ الیون کا اعلان، بابراعظم کی واپسی

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستان کا پلیئنگ الیون کا اعلان، بابراعظم کی واپسی

(ویب ڈیسک ) جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق   شان مسعود قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، صائم ایوب، بابرعظم ،کامران غلام، محمد رضوان ، سعود شکیل ، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ  عامر جمال، نسیم شاہ ، خرم شہزاد اور محمد عباس پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور   جنوبی افریقہ کے درمیان  پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا۔ پہلا ٹیسٹ سنچورین میں گزرتے ہوئے سال 2024ء کے اواخر میں ( 26 تا 30 دسمبر) اور دوسرا کیپ ٹاؤن میں سال نو 2025ء کے آغاز پر (3 تا 7 جنوری) کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔اس کے علاوہ   پاکستان جنوبی افریقا کو  ون ڈے سیریز تین صفر سے ہرانے والی دنیا کی پہلی کرکٹ ٹیم بن گئی۔

Watch Live Public News